سے کیسے چھٹکارا پائیں
ایڈز کیسے ختم کریں جیسے کہ اینڈرائڈ موبائل انسان کی ضرورت بن چکا ہے لیکن ہم جب بھی کچھ ایپلیکیشن استعمال کرتے ہیں تو ہمیں ایڈز کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کہ ہمارے لیے بہت ہی زیادہ پریشانی کا سبب بنتا ہے تو اج کی پوسٹ میں اپ کو ترتیب سے کچھ سٹیپ بتاؤں گا جس پر عمل کر کے اپ اپنے موبائل سے ایڈز کو ہمیشہ کے لیے ختم کر سکتے ہیں اس سے پہلے میری پوسٹ موبائل کے اوپر لگے گلاس کے بارے میں تھی جس نے وہ نہیں پڑھی اس کا لنک میں نیچے کمنٹ میں دے دوں گا اپ وہ بھی پڑھ سکتے ہیں
طریقہ نمبر 1: سب سے پہلے موبائل کی سیٹنگ کو اوپن کریں تھوڑا سا سکرول کریں وہاں پر اپ کو گوگل لکھا نظر ا جائے گا اس پر کلک کرنا ہے سب سے پہلے اپ کو ایڈز لکھا نظر ا جائے گا اپ نے اس کے اوپر کلک کرنا ہے اور پھر اپ کو اپشن ملے گی ڈیلیٹ ایڈورٹائزنگ ائی ڈی
(delete advertising ID)
اس پر اپ نے کلک کر دینا ہے تو اپ کے موبائل سے ایڈز انا ختم ہو جائیں گی یہ ایک طریقہ ہے اب چلتے ہیں اپنی دوسرے طریقے کی طرف
طریقہ نمبر 2: یہ طریقہ بہت ضروری ہے اور بہت ہی خاص اکثر اپ نے دیکھا ہوگا کہ اپ جب اپنے کسی دوست سے بات کرتے ہیں تو کچھ چیزوں کا ذکر کرتے ہیں جیسے کہ پرفیوم یا پھر شوز یا پھر ایل سی ڈی کچھ بھی تو کچھ ہی دیر بعد اپ کو اس چیز کا ایڈز ملنے شروع ہو جاتے ہیں کہ جیسے اپ نے یہ چیز لینی ہو تو اس کو کیسے بند کیا جائے سب سے پہلے موبائل کی سیٹنگ میں جائیں وہاں پر گوگل پر کلک کریں اور وہاں پر مینج یور گوگل اکاؤنٹ کے اوپر کلک کریں پھر ڈیٹا اینڈ پرائیویسی پر کلک کریں وہاں پر لکھا ہوگا ہسٹری سیٹنگ وہاں پر اپ نے تین چیزوں کو اف کر دینا ہے ویب اینڈ ایپ ایکٹیوٹی لوکیشن ہسٹری یوٹیوب ہی ہسٹری اگر یہ ان ہوں گی تو اپ نے ان کو اف کر دینا ہے اس کے بعد اپ نے تھوڑا سا نیچے سکرول کرنا ہے تو وہاں پر اپ کو اپشن ملے گی پرسنلائزڈ ایڈ اس کے اوپر اپ نے کلک کرنا ہے اور اوپر کونے میں اپ کو اف کی اپشن مل جائے گی اپ نے اس کے اوپر کلک کر دینا ہے
طریقہ نمبر 3:سب سے پہلے اپ نے موبائل کی سیٹنگ میں جانا ہے اور وہاں پر ایپس یا پھر ایپلیکیشن لکھا ہوگا اپ نے اس کے اوپر کلک کر دینا ہے اس کے بعد اپ نے ان ایپلیکیشنز کو ان انسٹال کر دینا ہے جو اپ نے پلے سٹور سے علاوہ ڈاؤن لوڈ کی ہیں جیسے کہ ہم کوئی بھی تھرڈ پارٹی ایپلیکیشن کو گوگل سے ڈاؤن لوڈ کر لیتے ہیں اے پی کے میں اور بعد میں انسٹال کرتے ہیں تو وہ وجہ بھی ہو سکتی ہے اپ نے ان ایپلیکیشن کو ان انسٹال کر دینا ہے
طریقہ نمبر 4: سب سے پہلے اپ کروم کو اوپن کریں یعنی کہ گوگل کروم اس کے بعد تھری لائنز کے اوپر کلک کریں اور پھر سیٹنگ کے اوپر کلک کریں اور تھوڑا سا نیچے سکرول کریں تو اپ کو اپشن مل جائے گی سائٹ سیٹنگز اس کے بعد اپ تھوڑا سا نیچے سکرول کریں تو اپ کو ایز کی اپشن مل جائے گی وہاں پر الاؤڈ لکھا ہوگا اپ نے اس کو اف کر دینا ہے
یہ ٹوٹل اٹھ طریقے میں نے نکالے ہیں ابھی صرف چار بتائیں ہیں اگر اپ لوگوں کو یہ پوسٹ پسند ائی ہو تو نیچے کمنٹ میں بتائیں تاکہ اس کا میں اگلا حصہ بھی کال پوسٹ کروں گا کیونکہ یہ پوسٹ کافی لمبی ہو گئی ہے
(علی حق نواز)
